Posts

Showing posts from November, 2018

عمر فاروقؓ پہ لاکھوں سلام

❤ قربان جاؤں اس عمر فاروق پے جب خلیفہ وقت بنے تو ایک دفع مسجد نبوی ؐمیں ممبر نبی ﷺ پے جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کے اچانک زمین کے اندر زلزلہ آگیا زمین ہلنے لگی عمر فاروق نے لوگوں کو یہ نہیں کہا کے مسجد سے باہر نکلو مسجد کہیں گر نا جاۓ نہیں نہیں عمر فاروق نے خطبہ والا عصا اٹھایا اس عصا کو زمین پے مار کر کہا خبردار ! اے زمین اگر عمر نے تجھ پے انصاف قائم نہیں کیا تو تجھے ہلنے کا حق ہے اور اگر عمر نے تجھ پے انصاف قائم کیا ہے تو تجھ کو ہلنے کا کوئی حق نہیں خدا کی قسم عمر فاروق کی لاٹھی زمین کو لگی زلزلہ تو بند ہوا مگر آج تک مدینہ میں زلزلہ نہیں آیا ۔ ایک دفع روم سے سفیر آگیا مدینہ میں پہنچ کر پتا کیا کے مسلمانوں کا بادشاه عمر کہاں ہے ؟ لوگوں نے کہا وہ تو بیت المال کے اونٹ چرانے جنگلے میں گئے ہوۓ ہیں روم کا سفیر حیران ہوا کے وقت کا وزیر اعظم ایسا بھی ہوتا ہے کیا ؟ عمر فاروق سے کچھ ملکی معاملات پے بات کرنی تھی سفیر ڈھونڈتے ہوۓ ایک درخت کے پاس پہنچا دیکھا کے عمر فاروق درخت کے نیچے لیٹ کر آرام فرما رہے تھے مگر جنگل کا ایک شیر ہے جو عمر فاروق کا پہرا دے رہا ہے روم کے سفیر پر جب شیر کی نظر...

✨ *اپنے بچوں کو اچھی عادات اور اخلاق کیسے سکھائے جا سکتے ہیں* ✨✨

منقول اپنے بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک خصوصی تحریر ☄⚜☄⚜☄⚜☄ ✨✨ *اپنے بچوں کو اچھی عادات اور اخلاق کیسے سکھائے جا سکتے ہیں* ✨✨ 1⃣بچے جب گھر داخل ہوں تو سلام سے، پیار اور محبت سے بوسہ دیتے ہوئے ان کا استقبال کریں *اس سے آپکے بچے میں محبت، ہمدردی اور رحم دلی کے جذبات پروان چڑھیں گے* 2⃣اپنے پڑوسیوں کیساتھ اچھا رویہ اختیار کریں، کبھی انکی غیبت نہ کریں، سفر کے دوران دوسرے ڈرائیورز پر تنقید نہ کریں... یاد رکھیں *اپ کے بچے یہ سنتے ہیں، یہی چیزیں اپنے اندر جذب کریں گے اور ایسا ہی اخلاق اختیار کریں گے* 3⃣جب آپ اپنے والدین سے فون پر بات کریں، بچوں کو بھی ان سے بات کرنے کی ترغیب دیں، جب ان سے ملنے جائیں بچوں کو ساتھ لے کر جائیں، *جتنا وہ آپکو اپنے والدین کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دیکھیں گے، اتنا ہی وہ آپکا خیال رکھنا سیکھیں گے* 4⃣جب بچوں کو سکول چھوڑنے جائیں، گاڑی میں کسی قسم کی سی ڈیز نہ چلائیں، *خود بچوں سے باتیں کریں انکو کہانیاں سنائیں، آپ یقین کریں یہ طریقہ زیادہ موثر ہوگا* 5⃣ *روزانہ انکو ایک حدیث سکھائیں*، اس پر وقت زیادہ نہیں لگے گا لیکن یادداشت پر بہت اچھا اثر پڑے گا 6⃣اپنے با...

*تھیٹر کی کہانی*

🎼🎲🎼🎲🎼🎲🎼🎲🎼🎲🎼 ۔              *تھیٹر کی کہانی* ہمیں آپ کی جانب سے چند خواتین درکار ہیں ۔ ہم آپ کو اداکاری کے لیے تھیڑ میں بلانا چاھتے ہیں ۔ انگریز نے خاصی  پلاننگ کے بعد  آخر برصغیر کی چند مسلم خواتین سے بات کی ۔ توقع کے عین مطابق صاف انکار برامد ہوا ۔ وہ گئے بازارِحسن ! یہاں امید تھی ۔ ہمیں کچھ خواتین چاھیں ۔ فقط  ادا کاری کرنا ہوگی ۔ بازارِحسن کی خواتین کانوں کو ہاتھ لگانے لگیں ۔ ’’جو کچھ کرتے ہیں ، مجبورا کرتے ہیں ، اور گھروں کو بند کرکے کرکے کرتے ہیں ۔ کھلے عام ’’مردوں ‘‘ کے سامنے ایکٹنگ ؟؟ اداکاری ؟؟؟ بخدا نہیں ! یہاں سے انکار ہوا ! انگریز بہادر نے ہمت نہ ہاری ۔  گیا ہندو خواتین کے پاس ! کام کی نوعیت بتلائی گئی ۔ فقط اداکاری کرنی ہے  ۔ وہ لگیں رام رام کرنے ! مرد  کے سامنے عورت ذات یوں کھلے عام آئے ، کھلے عام ہنسے کھیلے بولے ؟ رام رام ! توبہ توبہ ۔ انگریز نے ہمت نہ ہاری ! ہیجڑے ابھی باقی تھے ۔ ان کے سامنے درخواست پیش کی ۔ انہوں نے بھی  یکسر انکار کردیا ۔...

کامیابی کا راز

کامیابی کاراز انتھک محنت،غیرمتزلزل صبرانسان کی ترقی اورکامیابی کی معراج ہے۔دنیاۓآب وگل میں کوئی چیزانسان کےبس میں نہیں،لیکن وقت انسان کاہے، اور وقت کی ناٶاپنےرخ پربہاٶجاری رکھتی ہے۔جہان رنگ وبومیں کافراورمسلمان میں کوئی امتیازنہیں۔جوہوشمند،ذی عقل اور دانا اس کی قدردانی کرلےاورکامیابی کی  صبرآزما،پرخارگھاٹیوں کو خندہ پیشانی سے عبورکرلے اورمحنت کواپنی زندگی کامحبوب ترین مشغلہ بنالے توانشاءاللہ بہت جلدفتح مندیاں اورکامرانیاں اس کا خیرمقدم کریں گی۔ چناچہ ”مسٹرہونڈا“ جسکی عمرقریباََ22سال کےلگ بھگ تھی ،اس زورشباب کی عمر میں انسان کی تمام ترتوجہات آسائش وآرام اورکھیل کودکی طرف ہوتی ہیں۔مگراس کی ترجیحات سب سےجداگانہ تھی، اسکی رغبت اورلگاٶ  لہو ولعب کی بجاۓ ٹیکنیکل تجربات کی طرف تھی۔ہمہ وقت ان میں منہمک رہتا اورآۓروزنت نۓتجربےکرتا۔مسلسل جتن اورجفاکشی کےنتیجےمیں ایسے”رنگ پسٹن“ ایجادکئےجوانتہائی اعلی کوالٹی اورگاڑی کےلئےانتہائ مفیدتھے۔چندکمپنیوں کوفروخت کےلئےپیش  کیےمگراسکی نوعمری کےباعث پیش کش ردکردی گئی۔ اس قدرناکامی کےبعداسکی بلندہمتی ملاحظہ فرمائیں۔اسی روزاس نےدنیاکوچیلنج کرت...

نماز کی ادائیگی کا مکمّل طریقہ

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کی نماز میں ادھر ادھر کے خیالات کا آنا بنسبت دوسروں کے زیادہ ممکن ہے اور ایسی نماز میں خشوع و خضوع کا ہونا مشکل ہے پھر نماز اللہ تعالی سے ملاقات اور راز ونیاز کا ایکترجمہ بہترین انداز ہے اس لئے کم ازکم نماز کا ترجمہ تو ہر مسلمان کو لازمی آنا چاہئیے۔، آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں. ثناء سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ. (ترمذی، الجامع الصحيح، أبواب الصلاة، باب ما يقول عند افتتاح الصلاة، 1 : 283، رقم : 243) ’’اے اﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘ تعوذ أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ. ’’میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں۔‘‘ تسمیہ بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ. ’’اﷲ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔‘‘ سورۃ الفاتحہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO ...

🗒 *مفید باتیں* 🗒

🗒 *مفید باتیں* 🗒 جب انسان اپنی وقعت کھودے تو اسکے لئے بہترین پناہ خاموشی ہے  الفاظ کبھی بھی انسان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس نہیں دلا سکتے ۔ ہاں .... خاموشی مزید تذلیل سے بچا سکتی ہے۔ 🗒 *مفید باتیں* 🗒 میں نے لوگوں کو بہت تولا ناپا، جانچا، پرکھا لیکن جب اپنی باری آئی تو مجھے ترازو ہی نہ ملا کیونکہ اپنے گریبان میں مجھ سے جھانکا ہی نہیں جاتا اور دوسروں کے عیبوں سے نظر ہی نہیں ہٹتی! 🗒 *مفید باتیں* 🗒 زﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ ہدایت مل جائے تو وﮦ ﯾﮧ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ ﺑﺲ وہیں ﺳﮯ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﺪﻝ ﻟﮯ۔        "کیونکہ ہدایت مل جانا بهی نصیب کی بات ھے 🗒 *مفید باتیں* 🗒 اللہ سے تعلق جوڑنے کا ایک ہی راز ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ اُس کے فیصلوں پر راضی رہنا سیکھو! سچائ کو دبایا جاسکتا ھے چھپایا جاسکتا ھے لیکن اسے مٹایا نہیں جاسکتا 🗒 *مفید باتیں* 🗒 ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﻫﻨﮯ ﺳﮯ ﺑﻬﯽ ﺳﮑﻮﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻠﺘﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻧﻤﺎﺯ ﺳﮑﻮﻥ ﺳﮯ ﭘﮍﻫﺎ ﮐﺮﮮ، 🗒 *مفید باتیں* 🗒 اگر کوئی آپ سے بهلائی کی امید رکهےتو اسے مایوس مت کیجیئے، کیونکہ لوگوں کی ضرورت کا آپ سے وابستہ ہونا, ا آپ پر اللہ...

🌳مسواک کے ستر (70) فوائد🌳

🌳مسواک کے ستر (70) فوائد🌳 (1)رحمٰن کی خوشنودی ہے (2)مسواک کی نماز کا ثواب۔ 99/ گنا اور بعض کتابوں کے مطابق -/440/گنا تک بڑھ جاتا ہے (3)اس کا ہمیشہ کرنا وسعت رزق کا باعث ہے (4)اسباب رزق کی سہولت کا۔باعث ہے (5)منہ کی صفائی ہے (6)مسوڑھا مضبوط کرتی ہے (7)سر کے درد کو دور کرتی ہے (8)سر کی رگوں کے لئے مفید ہے (9)بلغم دور کرتی ہے (10)دانت مضبوط کرتی ہے (11)مالداری لا تی ہے (12)نگاہ تیز کرتی ہے (13)معدہ درست کرتی ہے (14)بدن کو طاقت پہنچاتی ہے (15)فصاحت وبلاغت پیدا کرتی ہے (16)یاد داشت بڑھاتی ہے (17)عقل کی زیادتی کا باعث ہے (18)دل کوصاف رکھتی ہے (19)نیکیوں کو زائد کرتی ہے (20)فرشتوں کو خوش رکھتی ہے (21)چہرے کے منور ہوجانے کی وجہ سے فرشتے مصافحہ کرتے ہیں (22)جب وہ نماز کو جاتا ہے تو فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں (23)مسجد کی طرف جاتے وقت حاملین عرش فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں (24)مسواک کرنے والے کو انبیاء وپیغمبر علیہم السلام کی دعاء واستغفار ملتی ہے (25)شیطان کو ناراض اور اسے دور کرنے والی ہے (26)ذھن کوصاف کرنے والی ہے (27)کھانا ہضم کرنے والی ہے (28)کثرت اولاد کا ب...

ابلیس کا اعتراف

🌹  ایک بہت عمدہ نظم 🌹          ابلیس کا اعتراف "(سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں)" تو نے جس وقت یہ انسان  بنایا  یا رب اُس گھڑی مجھ کو تو اِک آنکھ نہ بھایا یارب اس لیے میں نے، سر اپنا نہ جھکایا یارب لیکن اب پلٹی ہےکچھ ایسی ہی کایا یا رب عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں! ابتداً تھی  بہت  نرم   طبیعت  اس کی قلب و جاں پاک تھے،شفاف تھی طینت اس کی پھر بتدریج  بدلنے  لگی خصلت  اس کی اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشا کر لوں سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں! بھر دیا تُو نے بھلا کون سا فتنہ اس میں پکتا رہتا ہے  ہمیشہ کوئی لاوا  اس میں اِک اِک سانس ہے اب صورتِ شعلہ اس میں آگ موجود تھی کیا مجھ سے زیادہ اس میں اپنا آتش کدۂ ذات ہی ٹھنڈا کر لوں ! سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں ! اب تو یہ خون کے بھی رشتوں سے اکڑ جاتا ہے باپ سے ، بھائی سے، بیٹے سےبھی لڑ جاتا ہے جب کبھی طیش میں ہتھے سے ا...

#حاجی عبدالوہاب صاحب رحمۃاللہ_علیہ

#حاجی عبدالوہاب صاحب رحمۃاللہ_علیہ پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین بزرگ! اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ! جس کا جنازہ تھا‘ وہ بھی مانا ہوا (حاجی عبدالوہاب صاحب) اور جنازہ پڑھانے والا بھی مانا ہوا (مولانا نذر الرحمٰن صاحب) محتاط اَندازے کے مطابق تیرہ لاکھ سے زائد مجمع نے حاجی عبدالوہاب صاحب کے جنازے میں شرکت کی۔اِنسانوں کا اِتنا بڑا سمندر اِس سے پہلے کسی جنازہ میں دیکھنے کو نہ ملا۔ ایک اِجتماع پر جتنے اَفراد جمع ہوتے ہیں‘ حالانکہ اِجتماع کی تیاری دو ماہ پہلے سے ہونا شروع ہوتی ہے، جنازے میں اُس سے زیادہ کا مجمع تھا۔ جبکہ جنازے کی اِطلاع تو صرف چند گھنٹے پہلے ہی دی گئی۔ حالانکہ دور والے (مثلاً کراچی والے، اور ایسے ہی کوئٹہ، گلگت وغیرہ والے حضرات گھر سے نکلے ہی نہیں‘ کہ وقت بہت مختصر تھا) مگر پھر بھی ایک اِجتماع کے مجمع سے بڑا مجمع تھا‘ جو جنازے میں شریک ہوا۔ اور تین چار لاکھ سے زائد وہ اَفراد تھے‘ جو سُندر، مانگا منڈی اور قُرب و جوار میں ٹریفک کی بلاکیج میں ایسے پھنسے کہ جنازہ ہوجانے کے بعد بھی کئی گھنٹے تک پھنسے رہے۔ پانچ لاکھ کا مجمع ایسا تھا‘ جو روڈ پر تھا‘ مگر پہنچ نہیں سک...

!اردو کیوں ضروری؟

!اردو کیوں ضروری؟ تحریر۔۔جمیل الرحمٰن بہلوی اردو زبان ایک ایسی زبان ہے جس نے مختلف قوموں میں رابطے کی زبان کا کردار ادا کیا۔اردو زبان کی ارتقاء کے بارے دیکھا جائے تو اس کو اولیاء کی زبان کہا جاتا ہے۔ دکن میں اس کو دکنی، گوجرہ میں گوجری اور ہندوستان میں اسے ہندی یا پھر ہندوی بھی کہا جاتا تھا۔اس کے قدیم ناموں میں ریختہ، اردوئے معلیٰ اور پھر لشکری زبان کے نام سے جانا جانے لگا۔ معنی و مفہوم؛ اردو زبان رابطے کی زبان ہے۔ یہ لفظ ترکی زبان سے ہے جس کے معنی لشکر کے ہیں۔اس زبان کو لشکری زبان اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ہندوستان میں کئی طرز کی عوم آتی تھی تو آپس میں ایک دوسرے کو اپنی بات سمجھانے کے لیے اپنی آبائی زبان کے الفاط بھی استعمال کرتے تھے اور یوں مقامی لوگوں کے الفاظ بھی اپنی زبان میں داخل کرتے رہتے۔اور پھر ایک پڑی زبان کا وقوع ہوا جو آج دنیا کی تیسری بڑی زبان مانی جاتی ہے۔ نظریات؛ اردو کے وقوع کے متعلق مختلف لوگوں نے مختلف نظریات پیش کیے ہیں۔ مہاتما گاندھی کا کہنا ہے کہ اردو زبان قرآن کے حروف کی زبان ہے۔ حافظ محمود شیرانی نے اپنی تصنیف پنجاب میں اردو میں کہا ہے کہ اردو زبان کا ...

"" پاکستان میں تبلیغی جماعت کے نئے امیر اور خانقاہ سراجیہ ""

تحریر  جمیل الرحمٰن بہلوی "" پاکستان میں تبلیغی جماعت کے نئے امیر اور خانقاہ سراجیہ "" ~بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا محمد الیاس رح کے تربیت یافتہ اور انکی محنت کے وارث حضرت حاجی عبدالوہاب رح کے انتقال کے بعد انکی وصیت کے مطابق حضرت مولانا نذرالرحمان مدظلہ کو امیر مقرر کیا گیا ہے۔ حضرت مولانا نذر الرحمان مدظلہ ایک جید عالم ہونے کے ساتھ ساتھ  روحانی پیشوا بھی ہیں  ۔ آپ کا روحانی تعلق بر صغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی مرکز خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف سے ہے۔ آپ قطب الاقطاب شیخ المشائخ خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ خان محمد نوراللہ مرقدہ کے خلیفہ مجاز بھی ہیں ۔ مولانا نذرالرحمان مدظلہ موضع بلاول ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حسن ابدال ضلع اٹک اور دورہ حدیث کھٹیالہ ضلع منڈی بہاوالدین میں حاصل کی اور حضرت مولانا قاضی شمس الدین رح کی وساطت سے مرکز علم وعرفاں خانقاہ سراجیہ کے ارادتمندوں میں شامل ہوگئے۔ مختلف مقامات پر تدریسی ذمہ داریوں کے بعد آپ رائیونڈ مرکز کے لیئے وقف ہوگئے ۔ خانقاہ سراجیہ کا فیض دنیا بھر میں روحانی طور پر جاری و ساری ہے  تو تحریک ختم ...

مطالعے کا آکسیجن، جس کے بغیر تحریر کی موت ہے

مطالعے کا آکسیجن، جس کے بغیر تحریر کی موت ہے واقعہ مشہور ہے۔ نیوٹن (Nuton) سیب کے پیڑ کے نیچے بیٹھا تھا۔ اُس پر ایک تازہ پکا ہوا سیب آگرا۔ اُٹھایا، دیکھا اور دیکھتے ہی چلا گیا۔ کھانے کے لئے ذرا بھی جی نہ للچایا، حالانکہ صبح سے بیٹھے شام ہونے کو آئی تھی، کیوں بھلا؟ اپنے آپ سے سوال جواب کرنے لگا۔ یہ سیب ٹوٹ کر آخر نیچے ہی کیوں گرا؟ اوپر کیوں نہیں چلاگیا؟ وہ اس میں الجھ گیا۔ اس الجھن سے نکلا تو شہرئہ آفاق کشش ثقل کا قانون یعنی Law Of Gravitation وجود میں آگیا۔ یہ واقعہ جس گاﺅں میں رونما ہوا تھا وہاں آج مشہور عام اور مقبول عام کیمبرج یونیورسٹی قائم ہے۔ اسی طرح آکسفورڈ (Oxford) یونیورسٹی کا واقعہ ہے۔ چمن میں لگے درخت تلے ایک طالب علم مطالعے میں مشغول تھا۔ سائنس کے ایک پروفیسر کا وہاں سے گزر ہوا۔ طالب علم مطالعے میں مستغرق تھا۔ 6 گھنٹے بعد جب پروفیسر صاحب دوبارہ وہاں سے گزرے تو اسی طرح اس طالب علم کو مطالعے میں منہمک پایا۔ یہ دیکھ کر پروفیسر کے قدم رُک گئے۔ مطالعے میں مستغرق طالب علم کو اپنی طرف متوجہ کرکے اس سے پوچھا کہ کیا 6 گھنٹوں سے مسلسل مطالعہ ہی کررہے ہو؟ “طالب علم نے جواب دیا: ...

*محبت ابوطالب*

*محبت ابوطالب*       حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پرخوشی ومسرت کااظہارانتہائی پسندیدہ اورقابل ستائش عمل ہے۔خوشی اس وقت تک خوشی رہتی ہےجب تک اس میں کج روی،کج فہمی اوربےراہ روی دخل اندازنہ ہولیکن اگرخوشی  بدراہی اورنافہمی کاشکارہوجاۓتووہ اجروثواب کاذریعہ نہیں بلکہ غلط کاری اورفسق وفجورکی دلفریب راہیں ہموارکرتی ہے۔ اللہ رب العزت نےمحبت رسول کاایک معیارمتعین کیاجوسراپاقابل تقلیداورلائق عمل ہے۔جس میں دوردورتک غلط فہمی اورگمراہی کاتصور نہیں اوروہ ہےصحابہؓ  کاطرزعمل.  یہ وہ عنوان الفت و محبت ہے"جس میں فیروزمندی اورکامرانی کےہزاروں رازمضمر ہیں.یہ وہ راہ سرمدی ہےجس میں انسان تحت الثری کی تاریک کن دلدل سےنکل کرثریاکی بلندوبالاچوٹیاں عبورکرتاہےاوردائمی فتحیابی کےپروانےحاصل کرتاہے۔ جناب ابوطالب کوبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےبےپناہ محبت ولگن تھی,مگران میں خواہش نفس غالب اور اطاعت شعاری وفرمانبرداری کاعنصرمغلوب تھا,جس نےان کی فتحیابی کو ناکامی میں بدل ڈالا۔دوسری طرف حضرت صدیق اکبررضی اللہ تعالی عنہ جوطابعداری اوراطاعت شعاری کامجسمہ تھے،جن کاہرقول وعم...

*سوچ کا زاویہ*

       *سوچ کا زاویہ*   حضرت انسان کی "بلند ہمتی" کی دلفریب داستاں  ہو ، یا "پست ہمتی" کا اندوہناک قصہ ہو ،  "ہشاش" چہروں پر لہراتی "رونقوں" کی لہریں ہوں ، یا پھر "مرجھائے" ہوئے "پھول" کی اداسی  دعوت نظارہ دے رہی ہو ، ان سب کے پیچھے چھپا "راز " انسان کی اپنی "سوچ" کا ہے. اگر اس سوچ کو "مثبت" رکھ کر اس عالمِ رنگ و بو کا مطالعہ کیا جائے ، اچھی "سوچ" کے ساتھ اس "ارض فانی" اور "لازوال" نعمتوں کی "فراوانی" پر نظر ڈالی جائے ، تو اس کارخانہ قدرت کی ہر چیز ہی  "دلکش" اور "حسین" نظر آتی ہے۔انسان ہر وقت "مطمئن" اور "بے فکر" رہنے لگتا ہے۔مثبت سوچ  روحانی اور جسمانی "صحت" پر نہایت اچھے اثر ات مرتب کرتی ہے۔ اگر اس سوچ کے "زاویہ" کو الٹی سمت گھما دیا جائے ، "چمکتی" روشنیوں کی بجائے "اندھیروں" کی تلاش شروع ہو جائے ، ہر شے میں موجود اچھائیوں  کے "انبار" کی بجائے ، نگاہیں کسی ایک ...

*لوگوں میں سب سےبہترکون ہیں؟*

*لوگوں میں سب سےبہترکون ہیں؟* 🍀 قال رسول الله ﷺ:  رسول الله ﷺ نے فرمایا: 🌱( *خيركم من تعلم القرآن وعلمه* ) تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔ 📙صحيح البخاری: 5027 🌱 ( *خياركم أحاسنكم أخلاقا* ) تم میں بہتر وہ ہیں جن کے اخلاق تم میں سب سے بہتر ہیں۔ 📙 صحيح البخاری: 6035 🌱( *خيركم أحسنكم قضاء* ) أي عند رد القرض. تم میں بہتر وہ ہیں جو تم میں ادائیگی میں سب سے بہتر ہیں۔ 📙 صحيح البخاری: 2305 🌱 ( *خيركم من يُرجى خيره ويُؤمٓن شره* )  تم میں بہتر وہ ہیں جن سے خیر کی امید کی جائے اور ان کے شر سے امان ہو۔ 📙 صحيح الترمذی: 2263 🌱 ( *خيركم خيركم لأهله* )  تم میں بہتر وہ ہیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھے ہیں۔ 📙صحيح ابن حبان: 4177 🌱 ( *خيركم من أطعم الطعام وردَّ السلام* ) تم میں بہتر وہ ہیں جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں۔ 📙 صحيح الجامع: 3318 🌱 ( *خياركم ألينُكم مناكب في الصلاة* ) أي: يفسح لمن يدخل الصف في الصلاة.  تم میں بہتر وہ ہیں جو نماز میں کندھے نرم رکھیں۔ یعنی: جو نماز کے دوران صف میں داخل ہو اس کو جگہ ...

نعت مبارک ۔ ۔ وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک۔۔۔۔ ﷺ

تیری خوشبو، میری چادر تیرے تیور، میرا زیور تیرا شیوہ، میرا مسلک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک۔۔۔ ﷺ میری منزل، تیری آہٹ میرا سدرہ، تیری چوکھٹ تیری گاگر، میرا ساگر تیرا صحرا ، میرا پنگھٹ میں ازل سے ترا پیاسا نہ ہو خالی میرا کاسہ تیرے واری ترا بالک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک۔۔۔۔ ﷺ تیری مدحت، میری بولی تُو خزانہ، میں ہوں جھولی تیرا سایہ، میری کایا تیرا جھونکا، میری ڈولی تیرا رستہ، میرا ہادی تیری یادیں، میری وادی تیرے ذرّے، میرے دیپک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک۔۔۔۔۔ ﷺ تیرے دم سے دلِ بینا کبھی فاراں، کبھی سینا نہ ہو کیوں پھر تیری خاطر میرا مرنا میرا جینا یہ زمیں بھی ہو فلک سی نظر آئے جو دھنک سی تیرے در سے میری جاں تک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک۔۔۔۔۔ ﷺ میں ہوں قطرہ، تُو سمندر میری دنیا تیرے اندر سگِ داتا میرا ناتا نہ ولی ہوں، نہ قلندر تیرے سائے میں کھڑے ہیں میرے جیسے تو بڑے ہیں کوئی تجھ سا نہیں بے شک وَرَفَعنا لَکَ ذِکرَک۔۔۔۔۔ ﷺ میں ادھورا، تو مکمل میں شکستہ، تو مسلسل میں سخنور، تو پیمبر میرا مکتب، ترا ایک پل تیری جنبش، میرا خامہ تیرا نقطہ، میرا نامہ کیا تُو نے مجھے...