Posts

Showing posts from December, 2018

ماشاءاللہ کیا تطبیق کی ہے کسی اللہ کے بندے نے

ماشاءاللہ کیا تطبیق کی ہے کسی اللہ کے بندے نے  ناقل : جمیل الرحمن بہلوی        مولانا طارق جمیل صاحب کی وزیراعظم اور چیف جسٹس کو نصیحت جب مولانا طارق جمیل صاحب نے فرمایا کہ انسان اللّٰہ تعالیٰ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، پروجیکٹ ہے۔ تو اس کا مطلب یہ تھا کہ اس پروجیکٹ کو خاندانی منصوبہ بندی کے ذریعے روکنا جرم ہے۔ جب مولانا طارق جمیل صاحب نے  فرمایا کہ اللّٰہ تعالیٰ انسان کو ایک نطفے سے بناکر ماں کے پیٹ سے لیکر دنیا میں آخری سانس تک مختلف ذرائع سے رزق دیتا ہے، تو اس کا مطلب تھا کہ رزق دینے والا اللّٰہ ہے، زیادہ آبادی سے پریشان نہ ہو،  وہی رزق دیتا ہے، اور بہتر دیتا ہے۔ جب مولانا طارق جمیل صاحب نے فرمایا کہ انصاف کی اہمیت حکمرانی سے بڑھ کر ہے، اور چیف جسٹس کو انصاف کی اہمیت بتائی، تو اس کا مطلب تھا کہ منصف کا کام انصاف دلانا ہے، آبادی گھٹانا نہیں۔ جب مولانا طارق جمیل صاحب نے بادشاہ کا قصہ سنایا کہ کس طرح اس کی خراب نیت کی وجہ سے مالی کے باغ کے انار کا رس کم نکلا، تو اس کا مطلب تھا کہ آبادی بڑھنے سے وسائل کم نہیں ہو جاتے، مگر حکمران کی نیت کی وجہ س...

شان مصطفٰی

شان مصطفٰی ﷺ تمام تعریفیں اُس خالق کاٸنات کے لیے ہیں جو وحدہ لاشریک ہے  جو رب العٰلمین ہے  ارض و سمٰوات کا بھی خالق ہے ۔جس کے اذن کے  بغیر ذرہ بھی حرکت نہیں کرسکتا  ۔جس نے اپنا پیارا حبیب بھیج کر ہم پر  احسان عظیم فرمایا ۔ وہ حبیب جس کے بارے میں  خدا تعالیٰ خود فرما رہا ہے کہ اگر میرا حبیب نہ ہوتا تو میں دنیا کی کوٸی چیز بھی پیدا نہ کرتا حتٰی کہ یہاں تک فرما دیا کہ میں اپنا رب ہونا بھی ظاہر نہ فرماتا ۔  یقیناً میرے جیسا ایک عاجز بندہ ان کی رفعت کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔  جس کے بارے میں رب خود فرما رہا ہے ”ورفعنا لک ذکرک“ اس کو ایک شاعر نے کیا ہی احسن انداز میں بیان کیا ہے زندگیاں   ختم  ہوٸیں  قلم  ٹوٹ گٸے پر تیرے اوصاف کا ایک باب بھی مکمل نہ ہوا۔ وہ ذات جس کے لیے ساری کاٸنات سجاٸی گٸی وہ ہر عیب سے بری ہے شاعر رسالت مآب ﷺ حضرت حسان بن ثابتؓ کیا خوب فرماتے ہیں  *واحسن منک لم تر قط عینی واجمل منک لم تلد النسإ خلقت مبرإ من کل عیب کانک قد خلقت کما تشا* ٕ یا رسولﷺ آپ جیسا حسین میری آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا یار...

تلبینہ اور اس کے فوائد

: “رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔'' (ابن ماجہ) رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں  آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔  نبی ﷺ  فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔'' (بخاری' مسلم' ترمذی' نسائی' احمد) جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار...

(ایک پاکستانی کی کیفیت)

*تحریر...جمیل الرحمٰن بہلوی* (ایک پاکستانی کی کیفیت) "حرم محترم کی حرمت کا پاس رکھنے والی قوم سے ہونا بھی حرم کے خالق کے ہم پر احسانات میں سے ایک بڑا احسان ہے"....!! ... ✅مدینہ✅ "میری نسبت مدینے سے یوں ہی نہیں میرے آقا کا روزہ مدینے میں ہے" ... ابھی چھوٹے سے ہی تھے کہ ہمارے سامنے  ایک شخصیت کے بارے میں بار بار تذکرہ کیا جاتا... جب بھی کہی خدا کا نام دیکھتے ساتھ اس کا بھی نام لکھا ہوتا... جب کلمہ یاد کروایا جاتا تو بغیر اس میں "اور" کے لفظ کے کلمے میں اس شخصیت کو اللہ کا رسول بتایا جاتا... سمجھ نہیں آتی تھی کہ لوگ بس "مدینہ مدینہ" کیوں کرتے ہیں... تصویروں میں جب بیت اللہ اور گنبد کو ساتھ ساتھ دیکھتے تو یہی سوچتے کہ شاید یہ آپس میں جڑے ہی ہوئے ہیں... وقت گزرتا گیا.... ساتھ ساتھ یہ پتہ چلا کہ ان کا نام لینے کے بعد درود نہ بھیجنے والا بخیل سمجھا جاتا ہے.... حیرت تو بہت ہوتی لیکن سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا وجہ ہے... ادب تو بچپن سے ہی ان کا بیٹھ گیا.... پھر کسی نے کہا کہ وہ راتوں کو رو رو کر امت کے لئے اپنے رب سے مانگا کرتے... پھر اس ...

آپ بھی اپنی پسند بتائیں؟؟؟

📚🌹 بِسمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ آپ بھی اپنی پسند بتائیں؟؟؟ ایک دفعہ کسی مجلس میں آپ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے تین چیزیں پسند ہیں: ۱- عورتیں  ۲- خوشبو ۔ ۳- میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز  میں ہے۔ حضرت ابوبکر  صدیق رض نے بھی فرمایا  کہ مجھے بھی تین چیزیں پسند ہیں۔  ۱- آپ ﷺ کی طرف دیکھتے  رہنا۔ ۲- آپ ﷺ کے سامنے بیٹھے رہنا۔ ۳- اپنا پورا مال اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا۔ ۔ حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی فرمایا: ۱- نیکیوں کا حکم کرنا ۔        ۲- برائیوں سے  روکنا۔     ۳- حدود قائم کرنا۔ ۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ۱- یتیموں کی کفالت کرنا ۔    ۲- کھانا کھلانا ۔        ۳- راتوں کو نماز پڑھنا اس حال میں کہ لوگ سوئے ہوئے ہوں۔ ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ۱- مہمانوں کی ضیافت کرنا ۔ ۲- گرمیوں مین روزے رکھنا ۔ ۳- آپ ﷺ کے سامنے تلوار سے لڑنا۔ ۔ حضرت جبرئیل ع نے  فرمایا کہ مجھے بھی تین چیزیں پسند ہیں: ۱- انبیاء کرام کی مجالس کرنا ۔ ۲...

مملکت خداداد کے نام

  ۔   ۔  ۔ ۔  ۔ مملکت خداداد کے نام .    تحریر جمیل الرحمن  بہلوی   ”حرمین کا مسافر اپنی زندگی کے سب سے مبارک اور پاکیزہ سفر کو اس مملکت خداداد کے نام کرتا ہے جو حرمین کے بعد روئے زمین پر اللہ کے نام پر بننے والی سب سے پہلی اور شاید آخری ریاست ہے۔ مدنی آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی لائی ہوئی شریعت کے نفاذ کے پُر عزم ولولوں اور پُرجوش حوصلوں پر اس کی بِنا ہے۔ اس ملک کی اینٹ اینٹ کو حرمین شریفین کے ساتھ ایک لازوال وابستگی ہے۔ قدرت خدا کی، کہ حرمین شریفین کے نام پر بننے والی ریاست کو آج ”تحفظِ حرمین شریفین“ کا مقدس اور سعادت بخش فریضہ سونپا گیا ہے۔ اس کی عسکری اور جوہری صلاحیت پر اعتماد کر کے پوری عرب دنیا مطمئن اور پُر سکون ہے۔ عالم کفر اگر لرزہ براندام ہے تو اسی سے ہے۔ عالم اسلام اگر شاداں و فرحاں ہے تو اسی سے میری تمام ناتواں کوششیں میری ٹیڑھی میڑھی بے ترتیب سطریں میرے ناتمام جذبے میرے خام حوصلے میرا ناقص علم میرا کوتاہ مطالعہ اس سب کا اعتراف اپنی جگہ.... مگر اپنی اس نسبت پر نازاں ہوں کہ حرمین شریفین کے بعد اس مملکت خداداد کا باسی ہوں۔ یہ د...

*قرآن کی سورتوں کے نام، مع مطلب*

*قرآن کی سورتوں کے نام، مع مطلب* ۲- سورۂ بقرہ (گائے ) ۳- سورۂ آل عمران (عمران کی اولاد) ۴- سورۂ نساء (عورتیں) ۵- سورہ ٔمائدہ (دسترخوان) ۶- سورہ ٔانعام (جانور، مویشی) ۷- سورہ ٔ اعراف (بلندیاں) ۸- سورۂ انفال (اموال غنیمت) ۹- سورۂ توبہ (معافی) ۱۰- یونس (ایک پیغمبر کا نام) ۱۱- سورۂ ہود (ایک پیغمبر کا نام) ۱۲- سورہ ٔ یوسف ( ایک پیغمبر کا نام) ۱۳- سورۂ رعد ( بادل کی گرج) ۱۴- ابراہیم ( ایک پیغمبر کا نام) ۱۵- سورۂ الحجر(ایک مقام کا نام) ۱۶- سورۂ نحل (شہد کی مکھی) ۱۷- سورہ ٔٔبنی اسرائیل (حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد) ۱۸- کہف (غار) ۱۹- سورۂ مریم (عیسی علیہ السلام کی والدہ کا نام) ۲۰- سورۂ طٰہ (حروف تہجی کے دو حروف) ۲۱- سورۂ انبیاء (اللہ کے پیغمبر، نبی کی جمع) ۲۲- سورۂ حج (زیارت) ۲۳- سورۂ مومنون (ایمان والے لوگ) ۲۴- سورۂ نور (روشنی ) ۲۵- سورہ فرقان (حق و باطل میں امتیاز کرنے والی چیز) ۲۶- سورۂ شعراء (شاعر کی جمع) ۲۷- سورہ نمل ( چیونٹی) ۲۸- سورہ قصص (قصے، سچے واقعات) ۲۹- سورہ ٔ عنکبوت ( مکڑی) ۳۰- سورۂ روم (روم) ۳۱- سورہ لقمان (ایک صالح بزرگ کا نام...